قاہرہ:مصری حکومت نے معاشرے میں تشدد بڑھنے کی انوکھی منطق بیان کر دی،حکام کا کہنا ہے کہ مشہور کارٹون کریکٹر ٹام اینڈ جیری معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار ہے۔
بلی اور چوہے کی لڑائی پر مبنی ٹام اینڈ جیری کا شمار پسندیدہ ترین کارٹون کرداروں میں ہوتا ہے جسے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے دیکھتے ہیں،ٹام اینڈ جیری ہر دور کا پسندیدہ کارٹون شو رہا ہے۔
لیکن اب مصر کی حکومت نےٹام اینڈ جیری کو معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
مصری حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں پر ویڈیو گیمز اور کارٹون کریکٹر ٹام اینڈ جیری سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور معاشرے میں تشدد بڑھ رہا ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ کارٹون میں ٹام اینڈ جیری کی لڑائی کی وجہ سے بچوں میں لڑائی جھگڑے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اس کی ویڈیوزمعاشرے میں منفی -رجحانات کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں
Không có nhận xét nào
Đăng nhận xét